the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکہ کے صدر براک اوباما نے ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو سپرنگز میں امریکہ کی ایئر فورس اکیڈمی کے کانووکیشن سے خطاب کیا۔

انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو اپنے عہد صدارت کے سات سالوں کے دوران قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق سے آگاہ کیا۔

اوباما نے جمعرات کو فضائیہ کے نو تربیت یافتہ جوانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں امریکہ کی قیادت اور سرگرمی سے منہ نہ موڑیں۔

’’ہم الگ تھلگ نہیں رہ سکتے۔ عالمگیر اور باہمی طور پر مربوط دنیا میں یہ ناممکن ہے۔ غیریقینی کے اس وقت میں کبھی کبھار



اس بات میں بہت کشش ہوتی ہے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں اور ایسے تنازعات سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں جن کا حل انتہائی مشکل ظر آتا ہے اور دوسرے ملکوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں۔‘‘

انہوں نے ملک میں جاری متنازع پرائمری انتخابات کا ذکر نہیں کیا مگر ان کے بیان میں ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر چھپی تنقید تھی جنہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے اور نیٹو میں امریکہ کی شمولیت پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

’’ہم اپنی توجہ صرف داخلی معاملات پر مرکوز نہیں کر سکتے۔ ہم الگ نہیں رہ سکتے۔ یہ جھوٹی تسلی ہو گی۔‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.